لاہور چیمبر کو چینی ایس ایم ای فیئر میں20سٹال بلا معاوضہ دینے کی پیشکش
لاہور (کامرس رپورٹر) پانچ رُکنی چینی وفد کے سربراہ اور گوانگ ڈونگ ایس ایم ای بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ہی زوژان نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو چینی ایس ایم ای فیئر میں 20سٹال بلامعاوضہ دینے کی پیشکش کی ہے، یہ فیئر اکتوبر میں گوانگزو ، گوانگ ڈونگ میں منعقد ہوگا۔ ہی زوژان لاہور چیمبر کے صدر انجینئر سہیل لاشاری سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع اظہار خیال کررہے تھے۔ ا۔ چینی وفد کے سربراہ نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کو ایس ایم ای فیئر میں حصہ لینا چاہیے اگر ایس ایم ای سیکٹر کو سہولیات دی جائیں تو یہ معاشی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔