کراچی سٹاک مارکیٹ تیز‘ 100 انڈیکس 28951 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا‘ لاہور میں مندا
کراچی +لاہور ( مارکیٹ رپورٹر+کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 68.05 پوائنٹس کے اضافہ سے 28951.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 68.05 پوائنٹس کے اضافہ سے 28951.38 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 354 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ۔ مارکیٹ کیپیٹل 69 کھرب 12 ارب 56 کروڑ 70 لاکھ 55 ہزار 80 روپے سے کم ہو کر 69 کھرب 7 ارب 61 کروڑ 94 لاکھ 20 ہزار 760 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 124 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 4 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 82 لاکھ 52 ہزار 65 حصص کا کاروبار ہوا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس15.23پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5322.99 پربندہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر98کمپنیوں کا کاروبارہوا۔کمپنیوں کے حصص میں اضافہ9کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ63کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل 8 لاکھ 51 ہزار 400 حصص کا کاروبار ہو ا ۔مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے3لاکھ75 ہزار500حصص۔ پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے95ہزار حِصص۔جبکہ این آئی بی بنک لمیٹڈ کے84ہزار حِصص فروخت ہوئے۔سب سے زیاد ہ اضافہ ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت9.82روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت1.60روپے کم ہو گئی۔