بااثر افراد نے حکم امتناعی کے باجود 5کنال اراضی اپنے نام منتقل کروالی، متاثرین کا احتجاج
رائے ونڈ ( نامہ نگار) سٹی رائیونڈ کے علاقہ جودھو دھیر صوئے آصل روڈ پر بااثر افراد نے عدالت کے حکم امتناعی اورمحکمہ مال کے ریکارڈ میں گرداوری متاثرین کے نام ہونے کے باوجود5 کنال زرعی اراضی مبینہ طور پرغلط بیانی سے اپنے نام منتقل کروالی ۔ ایمرجنسی پر کال چلانے اور انصاف مانگنے کی پاداش میں متاثرین کو چوری کے مقدمات میں الجھا دیا۔ داد رسی نہ کی گئی تو نواز شریف فام پر احتجاج کریں گے ،متاثرین کا اعلان ۔ سلیم بی بی اور بتول بی بی کے رشتہ داروں عبدالحمید ،عبدالعزیز،جاوید اختر ،نذیر احمد وغیرہ نے بتایا کہ بااثر قبضہ گروپ پولیس کی سرپرستی میں ان کی زمین پر قبضہ کی کوشش کررہے ہیں ۔