ڈاکٹر محمد افضل لاہور کالج میں پروفیسر تعینات
لاہور(سٹاف رپورٹر)پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل کو ان کی اعلیٰ تعلیمی اور تحقیقی خدمات کی بناء پر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے اکنامکس ڈیپارٹمنٹ میں بطور پروفیسر تعینات کیا گیا ہے ڈاکٹر محمد افضل اس سے پہلے پنجاب یونیورسٹی میں درس و تدریس کے شعبہ میں خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔انہوں نے اس دوران بے شمار ملکی اور بین الاقوامی معاشیات سے متعلقہ کانفرنسز میں شرکت کی ۔