پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی ممبر کا اعزاز
لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان کوالالمپور ملائیشیا میں انٹر نیشنل اسلامک مارکیٹنگ ایسوسی ایشن اور قطر یونیورسٹی سینس ملائیشیا کے اشتراک سے ’’Asia Leads The World‘‘ کے موضوع پر منعقدہ پانچویں گلوبل مارکیٹنگ کانفرنس میں ریسرچ پیپر پیش کرتے ہوئے بہترین پیپر ایوارڈ جیت لیا۔ کانفرنس کا مقصد حلال فوڈ کی مارکیٹنگ کے مختلف پہلوئوں کو وسیع پیمانے پر اجاگر کرنا تھا۔ کانفرنس میں دنیا بھر کے 30ممالک سے شرکاء نے 140تحقیقی مقالہ جات پیش کئے ۔