باضابطہ وزیراعظم نامزد ہونے پر مودی آبدیدہ کپکپی طاری ہوگئی، پانی بھی نہ پی سکے
نئی دہلی (این این آئی) انتہاپسند ہندوجماعت بی جے پی کی جانب سے وزیراعظم نامزد کرنے پرمود ی آبدیدہ ہوگئے،پارٹی کواپنی ماں قرار دیدیا، بھارتی میڈیاکے مطابق گزشتہ روز پارٹی اجلاس میں مودی کو جب وزیراعظم نامزدکیاگیاتوان کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے اورکپکپی طاری ہوگئی،اس دوران ایک پارٹی رہنما نے انہیں پانی کا گلاس پیش کیا تاہم مودی میں وہ پانی پینے کی ہمت بھی نہ ہوسکی اور مسلسل ان کی آنکھوں سے آنسو بہتے رہے، اس موقع پر انہوں نے پارٹی کے سینئررہنما ایل کے ایڈوانی سے کہاکہ وہ برائے مہربانی ان کے لئے لفظ کرپا استعمال نہ کریں یہ پارٹی میری ماں ہے اورماں کو بیٹے کے لئے لفظ کرپا استعمال کرناانہیں اچھا نہیں لگتا۔