• news

’’بجٹ میں لگژری گاڑیوں پر ٹیکس اور ڈیوٹیز میں اضافہ ہو گا‘‘

اسلام آباد (عترت جعفری) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں لگژری گاڑیوں پر ٹیکس اور ڈیوٹیز میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی بڑھائی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کی درآمدات پر عائد ڈیوٹیز کی سلیب کی تعداد میں کمی کی جا رہی ہے۔ اس وقت ڈیوٹیز کی سات سلیب ہیں جن کو کم کر کے 6 کرنے کی تجویز ہے جبکہ ڈیوٹی کی انتہائی شرح 25 فیصد کر دی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ 480 بلین روپے کی ٹیکس رعایات موجود ہیں ان میں سے نصف کے قریب ختم نہیں کی جا سکتی۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ خام تیل پر ٹیکس رعایت کو جاری رکھا جائے گا جبکہ پنشن پر انکم ٹیکس کی رعایت بھی برقرار رہے گی۔ برآمدات‘ سپلائی‘ امپورٹ‘ سروسز‘ تنخواہ‘ کرایہ‘ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس‘ ٹیلی فون‘ موبائل فون‘ ڈیویڈنڈ پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو بڑھایا جا رہا ہے تاہم اس کا اطلاق گوشوارے داخل نہ کرنے والوں پر ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن