• news

مفتی منیب الرحمن کے اکلوتے نوجوان بیٹے کا کینسر سے انتقال شہباز شریف کا اظہار تعزیت

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کے اکلوتے بیٹے ضیاءالرحمن کینسر کے باعث 36 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ضیاءالرحمن کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ایف بی ایریا کراچی میں ادا کی جائیگی۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمن کے اکلوتے بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن