یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات 4 روپے 65 پیسے تک مہنگی ہونے کا امکان
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات 4 روپے 65 پیسے تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 4 روپے 65 پیسے فی لٹر اضافہ متوقع ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 98 پیسے فی لٹر مٹی کے تیل کی قیمت 2 روپے 52 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔