اہم کیسز میں معاونت کرنے والے، کراچی سے تعلق رکھنے والے تین ڈپٹی اٹارنی جنرل مستعفی ہو گئے
کراچی(ثناء نیوز) کراچی سے تعلق رکھنے والے تین ڈپٹی اٹارنی جنرلز اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں، ڈپٹی اٹارنی جنرلز اہم کیسز میں معاونت کر رہے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے تین ڈپٹی اٹارنی جنرلز زاہد خان ، ولید انصاری اور محسن امام اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ زاہد خان سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ای ایل سے نکالنے کے کیس میں اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کی معاونت کر رہے تھے۔ تینوں ڈپٹی اٹارنی جنرلز نے کہا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے قاصر ہیں۔