خیبر پی کے حکومت چند روز کی مہمان ہے: فضل الرحمن
شانگلہ (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ خیبر پی کے حکومت چند دن کی مہمان ہے، حکومت نے ایک سال میں عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ وفاقی حکومت کے اچھے کاموں میں ساتھ دینگے۔