• news

بھلوال سے تعلق رکھنے والے راجہ فیاض برطانیہ کے شہر جیتھم کے دوبارہ میئر منتخب

بھلوال(نامہ نگار)بھلوال سے تعلق رکھنے راجہ محمد فیاض کو برطانیہ کے شہر جیتھم کا دوبارہ میئر منتخب کرلیا گیا ہے۔ بھلوال کے چک 13 شمالی کے رہائشی راجہ محمد فیاض طویل عرصہ سے جیتھممقیم ہیںاور وہاں مقامی سیاست میں حصہ لے رہے ہیں۔ وہ اس سے پہلے بھی جیتھم کے میئر اور وائس مئیر رہ چکے ہیں۔بھلوال کے رہائشیوں صفدر علی، محسن وڑائچ،ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر نے انہیں جیتھم کا میئر منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن