بلوچستان میں 132 کے وی کے ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی،مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیا
کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان میں 132 کے وی کے ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاجبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔منگل کو بلوچستان کے علاقے مکران میں بارش سے تمپ اور ہوشاپ کے درمیان 132 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جسکے نتیجے میں تربت،گوادر، پسنی، پنجگور، خوشاب اور تمپ گرڈ سٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہوکر رہ گئی، مکران ڈویژن مکمل تاریکی میں ڈوب گیا، ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام شروع کردیا۔