• news

دو روز میں کنڑ پر 45 راکٹ فائر کئے گئے افغان حکام کی پاکستان پر ایک بار پھر الزام تراشی

کابل (آئی این پی ) افغان حکام کی طرف سے پاکستان پر راکٹ حملہ کے بعد اپنے علاقے میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کا الزام لگایا گیا ہے۔ اپنی الزام تراشی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے افغان حکام نے کہا کہ سرحد پار سے مشرقی صوبہ کنٹر میں مزید 27 راکٹ فائر کئے گئے جس سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم متعدد گھر تباہ ہوگئے۔ کنڑ کے صوبائی سکیورٹی چیف جنرل عبدالحبیب سید خیل کے حوالے سے بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے صوبہ کنڑ میں 27 راکٹ فائر کئے جبکہ فائرنگ اور گولہ باری بھی کی گئی۔ دو روز میں مجموعی طور پر 45 راکٹ پھینکنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن