میڈیا گروپ پیپلز پارٹی کیخلاف منفی رویہ پر بھی معافی مانگے: ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا مطالبہ
اسلام آباد (آن لائن) ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر بلوچ نے کہا ہے ایک میڈیا گروپ نے معافی تو مانگی ہے مگر اس گروپ نے پیپلز پارٹی کے خلاف جو منفی رویہ رکھا اس پر پیپلز پارٹی سے معافی مانگنی چاہئے۔ سینٹ میں ملک میں سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے صابر بلوچ نے کہا ایک میڈیا گروپ نے پیپلز پارٹی کے خلاف منفی رویہ رکھا، اس نے ابھی کے معاملے پر معافی تو مانگ لی وہ پیپلز پارٹی سے بھی معافی مانگے۔