ڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص جاںبحق،دوسرا زخمی
ڈیرہ بگٹی (این این آئی) ڈیرہ بگٹی میں سوئی روڑ پر نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق دوسرازخمی ہوگیا،دھماکے میں موٹرسائیکل بھی تباہ ہوگئی،زخمی اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال سوئی پہنچا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق منگل کو ڈیرہ بگٹی میں سوئی روڑ پر نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق دوسرازخمی ہوگیا، لیویز اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔