• news

صوابی: پولیس لائنز میں گھسنے والا دہشت گرد مارا گیا، پشاور میں سکول کے باہر دھماکہ

پشاور (نیٹ نیوز) منگل کی صبح ضلع صوابی میں ایک نامعلوم مسلح شخص نے پولیس لائنز میں داخل ہوکر فائرنگ شروع کردی جس سے ایک پولیس اہلکار ندیم معمولی زخمی ہوگیا۔ اس کے بعد موقع پر موجود اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی اور حملہ آور کو ہلاک کردیا۔ ایک اور واقعہ میں پشاور کے دلہ زاک روڈ پر ایک معروف نجی سکول کی دیوار کے ساتھ دھماکہ ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معمولی نوعیت کا دھماکہ تھا جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن