• news

آئی سی سی کے سٹے بازوں سے رابطے ، بنگلہ دیشی ٹی وی نے بھانڈا پھوڑ دیا

ڈھاکہ(آن لائن) میچ فکسرز سے صرف کھلاڑی ہی نہیں بلکہ آئی سی سی کا اینٹی کرپشن بھی رابطے رکھتا ہے، بنگلہ دیشی ٹی وی نے نیا بھانڈا پھوڑ دیا۔کرکٹ کی دنیا میں نیا تہلکہ مچ گیا، کھلاڑی ہی نہیں آئی سی سی بھی سٹے بازوں سے رابطے میں ہے۔ بنگلہ دیشی ٹی وی چینل نے آڈیو ریکارڈنگ نشر کی ہے، جس میں بھارت سے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کا آفیسر بھارتی بکیز سے رابطہ کرتاہے۔دونوں کے درمیان رابطے کی یہ آڈیو ریکارڈنگ  بنگلہ دیش میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران ریکارڈ کی گئی۔ مذکورہ بکی کو ڈھاکا پولیس نے کچھ عرصہ قبل دھر لیا تھا۔پھر اینٹی کرپشن یونٹ کے اس آفیسر نے اسے اپنا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے اسے رہا کرنے کی سفارش کی تھی۔یکارڈنگ میں اینٹی کرپشن یونٹ کا آفیسر بھارتی بکی کو مشورہ دے رہا ہے، تمہارے لئے بہتر ہوگا کہ تم فوراً بنگلہ دیش چھوڑ دو ، تمہارا چہرا شناخت ہو چکا ہے اور تمہیں آسانی سے پہچان کر دھرا جا سکتا ہے اور میرے لئے تمہیں دوبارہ چھڑانا مشکل ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن