عدالتی کمیشن کا فیصلہ
مکرمی ! وزیراعظم کی طرف سے سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے عدالتی کمیشن کے قیام کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ یہ بات بہت افسوسناک ہے کہ حامد میر پر حملے نے پاکستانی میڈیا میں جس بحث کو جنم دیا، اس میں اپنے ہی ریاستی اداروں پر الزام کی انگلی اٹھائی گئی۔ بغیر تحقیقات اور ثبوت یہ رویہ انتہائی غیر مناسب اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ وزیراعظم نے بروقت اس واقع کی اعلیٰ ترین سطح پر عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ (اے اے سہگل)