سابق ریاست دیر کے 1919 ء کے اراضی کے مقدمے کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ میں سابق ریاست دیر کے 1919 ء کے اراضی کے تاریخی مقدمے کی سماعت آج (جمعرات کو) ہوگی، فیصلہ آنے کا امکان ہے۔ شہزادہ محمد اکبر شاہ نے1929 ء میں سابق نواب آف دیر کیخلاف560 کنال اراضی کا دعوی دائر کیا تھا جس کو نواب نے نہیں مانا تھا۔ جب ضلع دیر کو پاکستان کا حصہ بنادیا گیا تو حکومت نے اراضیات کے تصفیے کیلئے ایک لینڈ انکوائری کمیشن بنا دیا تو اس کمیشن نے1972 ء میں شہزادہ اکبر شاہ کے حق میں فیصلہ دیدیا۔پھر حکومت اور مزار عین نے اس فیصلے کو مختلف عدالتوں میں چیلنج کیا لیکن فیصلہ شہزادہ محمد اکبر شاہ کے حق میں صادر ہوا۔ پھر سپریم کورٹ آف پاکستان نے 1979 کو کیس دوبارہ انکوائری کیلئے دیر انتظامیہ بھیجا ۔