سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی
سوات / نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) سوات اور گردونواح میں گذشتہ روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اسکا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔علاوہ ازیں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جھٹکے کولکتہ اور بھنبھیشور میں بھی ریکارڈ کئے گئے۔