• news

نئی بھارتی حکومت کیساتھ بامعنی مذاکرات کیلئے تیار ہیں: صدر ممنون

شنگھائی + نیویارک (ایجنسیاں + نمائندہ خصوصی) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نئی بھارتی حکومت کے ساتھ بامعنی اور پائیدار مذاکرات کیلئے تیار ہے کیونکہ ہم مستحکم،پر امن اور خوشحال ایشیا کے خواہاں ہیں۔ چین کے شہر شنگھائی میں ایشیا مصالحت اوراعتماد سازی کے چوتھے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرممنون حسین نے کہا پاکستان بھارت کے ساتھ دوستانہ اور اچھی ہمسائیگی کے تعلقات چاہتا ہے جس کیلئے نئی بھارتی حکومت کے ساتھ بامعنی اور پائیدار مذاکرات کرنے کو تیار ہیں تاکہ تصفیہ طلب مسائل حل کیے جائیں اور دوستانہ تعاون پر مبنی دوطرفہ تعلقات قائم کیے جاسکیں۔ ہم نے دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے افغانستان کیساتھ ملکر کام کرنے کا عزم کررکھا ہے کیونکہ پر امن اور مستحکم افغانستان پورے خطے کے امن اور استحکام کیلئے ضروری ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ اس وقت ایشیا کو بہت سارے تنازعات اور مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے ان تنازعات اور مسائل کو باہمی تعاون سے حل کرنے پر زور دیا۔
صدر ممنون

ای پیپر-دی نیشن