• news

ملائشین مسافر طیارے کے لاپتہ ہونے میں سی آئی اے ملوث ہے: مہاتیر محمد

کوالالمپور (آن لائن) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مسافر طیارے ایم ایچ 370 کے لاپتہ ہونے میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے ملوث ہے۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ طیارہ حادثے کا شکار نہیں ہوا اور اس سے ملائیشیا کی فضائی کمپنی کا نام اور دیگر نشانات مٹا دیئے گئے ہیں۔ انٹرنیٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ ذرائع ابلاغ ایم ایچ 370 کے لاپتہ ہونے میں سی آئی اے یا امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے کردار پر بھی کچھ نہیں لکھیں گے۔ لاپتہ طیارے میں ایسا مواصلاتی نظام موجود تھا جس کے ذریعے طیارے کو دور سے کنٹرول کیا جا سکتا تھا، ایسا شاید طیارے کے دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے کے بعد کیا گیا۔ بعض لوگ معلومات کو خفیہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس واقعہ میں صرف ملائیشیا کی فضائی کمپنی کو مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن