عمران خان کی طرف سے سیاستدانوں کے اثاثوں سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے اثاثے پاکستان منتقل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔ میں نے 18سال بیرون ملک کاروبار کیا، اثاثے پاکستان لیکر آیا۔ میرے اثاثے خاندان کے کسی فرد کے نام نہیں۔