• news

وزیر اعلیٰ سندھ نے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس جمع کرانے کی تاریخ میں 6 ماہ کی توسیع سے متعلق سمری پر دستخط کر دیئے

کراچی (آئی این پی) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبے میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ  لائسنس  جمع کرانے کی تاریخ میں 6 ماہ کی توسیع سے متعلق سمری پر دستخط کر دیئے۔بدھ کو سیکرٹری داخلہ سندھ کے مطابق صوبائی حکومت نے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس جمع کرانے کی تاریخ میں چھ ماہ کی توسیع کرتے ہوئے 31اکتوبر کی تاریخ طے کر دی ہے ۔ مئی ،جون اور جولائی تک کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس جمع نہ کرانے والوں سے جرمانہ وصول نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے  آخری تاریخ میں چھ ماہ کی توسیع کی سمری پر دستخط کر دیئے۔

ای پیپر-دی نیشن