سانحہ راولپنڈی کے گرفتار ملزموں پر فردجرم عائد، ملزمان کا صحت جرم سے انکار
راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی ڈویژن کی خصوصی عدالت کے جج رانا مسعود اختر نے سانحہ راولپنڈ ی میں گر فتار کئے جانے والے 76ملز مان پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ ملزمان نے فرد جرم میں لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔ تھانہ گنج منڈی پو لیس نے یوم عاشور کے موقع پر راولپنڈی میں پیش آنے والے سانحہ سے متعلق مختلف مقدمات درج کئے تھے جن میں 76ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا جو اب ضمانت پر ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت 26مئی تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہان کو شہادتیں قلمبند کر انے کے لئے طلب کر لیا ہے۔