• news

گومل یونیورسٹی میں مظاہرہ، پولیس کی ہوائی فائرنگ، لاٹھی چارج، کئی طلبہ زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (اے پی اے) ڈیرہ اسماعیل خان گومل یونیورسٹی میں طلباء اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کر رہے تھے جس پر تھانہ یونیورسٹی کی پولیس نے دھاوا بول دیا۔ پولیس نے طلباء کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی اور لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد طلباء زخمی ہو گئے۔ پولیس نے 30 سے زائد طلباء کو حراست میں لے کر تھانے میں بند کر دیا ہے۔ طلباء نے مطالبہ کیا  کہ گرفتار طلباء کو فوری طور پر رہا کئے جائے۔ گرفتاریوں، ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کے حوالے سے ایس ایچ او یونیورسٹی تھانہ نے موقف دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن