• news

بھارتی مذاکرات کاروں کی کشمیر پر تیارکردہ رپورٹ مودی کو پیش کی جائیگی: بھارتی اخبار

نئی دہلی(کے پی آئی) ڈاکٹر من موہن سنگھ کی قیادت میں سبکدوش ہونے والی بھارتی  حکومت کے مذاکرات کار برائے کشمیر  کی تیار کردہ  کشمیر رپورٹ  اب  وزیر اعظم  نریندر مودی کو پیش کی جائے کی ۔ بھارتی اخبار کے مطابق مذاکرات کاروں  کی ٹیم نے کشمیر رپورٹ کو مودی  حکومت میں ممکنہ طور پر منتخب ہونے والے نئے وزیر داخلہ کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے  تاکہ  اس پر عملدرآمد  کیا جا سکے تاہم ٹیم کے سربراہ دلپی پڈگائونکر نے کہا کہ مذاکرات کاروں  کی ٹیم کو نئی حکومت کا بے صبری  سے انتظار  ہے یو پی اے حکومت  نے کشمیر میں خراب حالات کے دوران  مذاکرات  کاروں کی ٹیم تشکیل  دی تھی  جس کی سربراہی  دلیپ  پڈگائونکر  کر رہے تھے جبکہ اس میں خاتون  مذاکرات کار پروفیسر  رادھا کمار بھی  شامل  تھی اس دوران  ملک میں قیادت  کی تبدیلی کے ساتھ ہی مذاکرات  کاروں  کی یہ ٹیم متحرک  ہو گئی ہے اور مذاکرات کاروں کی  اس ٹیم کے سربراہ  نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی کشمیر رپورٹ کو نئے وزیر اعظم  کے ساتھ اٹھائیں گے تاکہ رپورٹ پر عملدرآمد  ہو سکے ۔ نئے وزیراعظم  پر زور دیں گے کہ رپورٹ پر عملدرآمد  کو یقینی بنائیں اس سے ہی حالات کو بہتر بنانے میں مدد  مل سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن