نوائے وقت کی خبر پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے تحریک التوا کا جواب ایک ماہ 10 دن میں نہ آنے کا نوٹس لے لیا
لاہور (خبر نگار/ سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں سپیکر شیر علی گورچانی نے نوائے وقت کی خبر پر تحریک انصاف کے رکن احمد خان بھچر کی تحریک التوائے کار کا جواب ایک ماہ 10 دن میں بھی نہ آنے کا نوٹس لے لیا اور صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو سے کہا کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔ سوموار کو اس تحریک التوائے کار کا جواب ضرور دیا جائے۔ تحریک التوائے کار میں ایل پی جی سلنڈروں کے غیر محفوظ طریقے سے گنجان آباد علاقوں میں رکھے جانے اور ایل پی جی گیس کی غیر قانونی منتقلی کے بارے سوال کیا گیا تھا۔