• news

شدت پسندوں کے مہران ائر بیس کراچی پر حملے کو 3 سال بیت گئے

اسلام آباد (این این آئی)مہران ائیربیس کراچی پر شدت پسندوں کے حملے کو تین سال گزر گئے۔ 22 اور 23 مئی 2011کی درمیانی شب پاکستان کی دفاعی قوت  کو شدید نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ عسکری ذرائع کے مطابق دہشت گرد پی اے ایف میوزیم کے راستے مہران ائر بیس میں داخل ہوئے۔ مسلسل فائرنگ اور راکٹوں سے حملے کئے۔ پاک فضائیہ اور رینجرز کے جوانوں نے بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔واقعہ میں پاک فضائیہ کے گیارہ اور ایک رینجرز کا اہلکار شہید ہوئے۔ لڑائی کے دوران چودہ اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ افسوس ناک واقعے میں بیس میں کھڑے ہوئے دو طیارے بھی جل کر تباہ ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن