بخت بیدار خان کا عمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس، سماعت 31 مئی تک ملتوی
پشاور (آئی این پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور شبیر خان نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس کیلئے 31 مئی کی تاریخ مقرر کر دی۔ عدالت میں سابق صوبائی وزیر وقومی وطن پارٹی کے رہنما بخت بیدار خان کے کیس کی سماعت ہوئی جن کے وکلاء نے دعویٰ میں ترمیم کیلئے درخواست جمع کروائی ہے جبکہ عمران خان کی طرف سے قاضی انور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر کیس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی بخش بیدار خان نے کہا کہ حیلے بہانوں سے کام چلایا جا رہا ہے اور کیس کو طوالت دی جا رہی ہیں جو الزام مجھ پر لگایا گیا ہے اسے سامنے لانا چاہیے۔