• news

افغان طالبان نے 27 پولیس افسروں کو اغواء کر لیا ، جھڑپوں میں 6 اہلکار ہلاک

واشنگٹن(اے پی اے+این این آئی)عراق و افغانستان کی جنگوں میں حصہ لینے والے 40 سابق فوجیوں کے  ایک ہسپتال میں علاج کے انتظار میں ہلاکت کی خبروں  پرامریکی محکمہ صحت کو  سخت تنقید کا سامنا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طبی سہولیات کے خواہاں سابق فوجیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے ان فوجیوں کو طبی سہولتوں کی بروقت فراہمی امریکی محکمہ صحت کیلئے ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے جس نے صدر بارک اوباما کو مدافعانہ طرز عمل اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ بعض ہسپتال خفیہ طور سابق فوجیوں کیلئے علیحدہ ویٹنگ لسٹ رکھتے ہیں۔ امریکی شہر فنکس کے ایک ہسپتال میں ایسی ہی صورتحال کے باعث 40 سابق فوجی علاج کے انتظار میں طبی سہولتوں کی فراہمی سے قبل ہی موت کے منہ میں چلے گئے۔ صدر بارک اوباما نے گزشتہ روز صورتحال کی سنگینی کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دس سال میں یہ صورتحال پیچیدہ تر ہو چکی ہے۔ افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں کے ضلع یم گان پر طالبان کے قبضے کے بعد فورسزاورجنگجوئوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اسی دوران طالبان نے 27سرکاری افسران کو بھی اغوا کر لیااورنامعلوم مقام پر لے گئے

ای پیپر-دی نیشن