آسٹریلوی پالیسی کے تحت4 پاکستانیوں سمیت 20 افراد کو نیو گنی میں سیاسی پناہ مل گئی
سڈنی ( اے ایف پی ) آسٹریلیا کی امیگریشن پالیسی کے تحت 4 پاکستانیوں سمیت سیاسی پناہ کے متلاشی 20 افراد کو پاپوا نیو گنی کے جزائر تارو مانس پر عارضی کیمپ میں ٹھرا دیا گیا ، امیگریشن وزیر سکاٹ مورسن نے بتایا ان میں 9 ایرانی اور 4 پاکستانی شامل ہیں جنہوں نے جزیرے پر پہلی رات گزار دی انہیں عارضی ویزے بھی جاری کیے گئے ہیں ۔