• news

سردار جاوید کے انتقال پر اظہار تعزیت

برسلز ( نامہ نگار  )بیلجئم کی ممتاز کشمیری شخصیت سفیر امن کا اعزاز رکھنے والے سردار جاوید سرور کی وفات پر یورپ ، پاکستان سمیت دنیا بھر سے ٹیلی فون کا تانتا بندھ گیا ان کے چاہنے والوں کی ایک کثیر تعداد رشک بار ہے ۔ سردار جاوید کی اچانک وفات پر مشیر وزیر اعظم پاکستان طارق فاطمی ، سفارت کاروں ، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف ، پیر صدر الدین راشدی ، الطاف حسین وانی ، پاک میڈیا سنٹر کے ڈائریکٹر وممتاز شخصیت ناصر باس تارڑ ، ظفر عباس تارڑ ، بیلج پارلیمنٹ کی صبر خان گول ، امیدواران بیلج  پارلیمنٹ امین الحق ، ڈاکٹر منظور ، سید ریاض حسین شاہ ، مساجد کے علماء ، پاکستان پریس کلب کے ارکان لا تعداد افراد نے اپنے گہرے دکھ افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ’’LOVE‘‘پاکستان کے چیئرمین مہر ندیم اختر مسلم لیگ کے سرکردہ رہنما برائے یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسر ممتاز سماجی شخصیت شیخ ماجد ، مسلم لیگ ن کے صدر حاجی پرویز ، غیاث بھٹی ، میاں سعید ذوالفقار علی ودیگر نے کہا کہ سردار جاوید سرور امن اور خوشحالی کے لیے مصروف رہے اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ان راہنمائوں نے کہا کہ جاوید سرور کی خدمات ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گی ۔

ای پیپر-دی نیشن