احتجاج کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے سے گریز کرنا چاہئے‘ الطاف حسین
کراچی (خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایک ہنگامی بیان میں پاکستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کسی بھی چھوٹے بڑے یا بہت ہی زیادہ بڑے مسئلے پر اختلاف رکھنا اور اس کا پرامن طریقے سے اظہار کرنا ہر شہری کا بنیادی جمہوری حق ہے لیکن پرامن اظہار خیال و احتجاج کا طریقہ کار قانون، آئین، اخلاقی اصولوںکے مطابق ہونا چاہئے اورکسی کو بھی احتجاج کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے سے ہر قیمت پر گریزکرنا چاہئے۔