• news

رات گئے اسلام آباد میں 2 دھماکے‘ ایک شخص جاں بحق‘ مرنے والا خودکش بمبار تھا: ذرائع

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رات گئے دو دھماکے ہوئے پہلا دھماکہ ایف 6 سپر مارکیٹ میں ہوا جس سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دھماکہ سپر مارکیٹ کی پارکنگ میں ہوا۔ ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاک شخص خودکش بمبار تھا تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مارکیٹ میں رات ہونے کی وجہ سے رش نہیں تھا جس کی وجہ سے جانی نقصان زیادہ نہیں ہوا۔ دوسرا دھماکہ کراچی کمپنی کے قریب پٹرول پمپ کے پاس کھڑی گاڑی میں ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن