• news

قومی سائیکلنگ ٹیم ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قازقستان چلی گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی سائیکلنگ ٹیم کاسات رکنی وفد ایشیئن سائیکلنگ چیمپئن شپ  کیلئے قازقستان روانہ ہو گیا۔ قومی ٹیم  میں  غلام حسین ‘فیصل ظہیر کے‘محمد ساجد، زیشان علی ا‘عابد طارق ‘نجیب اللہ ‘حافظ طاہر محمود  شامل ہیں۔ ٹیم کی روانگی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر منور بصیر کا کہنا تھاکہ قومی ٹیم  میں سات سائیکلسٹ شامل ہیں جن میں دو جونیئر کیٹیگری کے لئے جبکہ پانچ انڈر۔23 کھلاڑی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی ویلڈروم میں بہتر پریکٹس نہیں کر سکے اور ان کی ٹائمنگ بہتر نہیں تھی لہذا وہ صرف روڈ ایونٹس میں شرکت کریں گے۔ فیڈریشن کے سیکرٹری اظہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس دورہ پر 25 لاکھ روپے خرچ آئیں گے جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے انہیں 25 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا گیا ہے جبکہ وہ باقی رقم سپانسرز کی  مدد سے پوری کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ   ایشیئن کونسل ایگزیکٹو باڈی کا اجلا س  27 مئی کوکاغزستان میں ہو گا جس میں پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری اظہر علی شاہ اور سینئر نائب صدر کرنل اصغر بودلہ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن