• news

کپتانی ملی تو چیلنج سمجھ کر قبول کرونگا : پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے بھارت ساتھ دے : شاہد آفریدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ رشاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ کو کبھی سیاست سے نہیں جوڑنا چاہیئے،بھارت کو بھی چاہیئے کہ پاک انڈیا کرکٹ کو فروغ دے‘بھارت کو چاہیے کہ وہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پاکستان کا ساتھ دے، کپتانی ملی تو چیلنج سمجھ کر قبول کروں گا۔ سمر کیمپ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفرید ی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی پھولوں کا بستر نہیں ہے‘کپتانی کرنا میری بھی خواہش ہے‘کرکٹ کو کبھی سیاست سے نہیں جوڑنا چاہیئے،اگر ہم نے غلطیوں سے نہیں سیکھا تو وہیں کھڑے رہیں گے۔ کپتانی کا کبھی بھی لالچ نہیں کیا۔ بورڈ میں تبدیلیوں سے کرکٹ اور کرکٹرز کو نقصان نہیں ہونا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن