کرشمہ کپور اور شوہر راج کپور نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا
ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور اور ان کے شوہر راج کپور نے طلاق کے لئے باضابطہ طور پر عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور اور ان کے بزنس مین شوہر راج کپور نے ممبئی کی ایک فیملی کورٹ میں طلاق کے لئے با ضابطہ طور پر کاغذات جمع کرا دیئے ہیں۔، رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں کے درمیان بچوں سمائرا اور کیان کی تحویل کے حوالے سے بھی معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں۔واضح رہے کہ کرشمہ اور راج کپور کی شادی 2003 میں انجام پائی تھی تاہم دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کے بعد کرینہ ممبئی میں اپنی والدہ کے گھر منتقل ہوگئیں تاہم دونوں کے درمیان بچوں کی تحویل کے حوالے سے تنازعہ چلا آ رہا تھا۔