• news

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان بیٹی کے باپ بن گئے

 لندن(سپورٹس ڈٰیسک )پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان بیٹی کے باپ بن گئے، بیٹی کا نام لمیسا خان رکھ دیا۔  ان کے گھر ایک ننھی پری کی آمد ہوگئی۔ عامرخان نے یہ خوشخبری سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے مداحوں کیساتھ شیئرکی۔رواں ماہ کے آغاز میں باکسرعامرخان نے ویلٹرویٹ کیٹیگری کا کامیاب ڈیبیوکرتے ہوئے امریکی باکسرلوئس کولازوکوشکست دی تھی اور شاندار فتح کو اپنے ہونے والے بچے کے نام کردیا تھا۔باکسرعامرخان نے گھر آئی رحمت کا نام لمیسا خان رکھا ہے۔عامرخان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پرمبارکباد کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن