• news

وفاقی ملازمین کا تنخواہوں میں 100فیصد اضافے کیلئے بدھ کو دھرنے کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی)  وفاقی  حکومت کے ملازمین کی 27تنظیموں نے  سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100فیصد اضافے اور دیگر مطالبات  کی منظوری  کے لئے 28مئی کو اسلام آباد سیکرٹریٹ کے سامنے  مطالبات کی منظوری تک دھرنے کا اعلان کردیا ‘ فیڈریشن آف گورنمنٹ ملازمین کا اجلاس بی بلاک سیکرٹریٹ  میں جمعہ  کو منعقد ہوا  جس میں  وفاقی ملازمین کی 27 تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں  فیصلہ کیا کہ تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے  28 مئی  کو اسلام آباد سیکرٹریٹ کے سا منے دھرنا دیا جائے گا ۔ جو کہ مطالبات کی منطوری تک جاری رہے گا۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا گیا کہ جب تک حکومت تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ اور ان کے دیگر مطالبات منظور نہیں کرئے گی اس وقت تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن