چیف الیکشن کمشنر نے خدا بخش ٹوانہ کی دھاندلی کیخلاف سماعت کیلئے تبدیلی عدالت کی درخواست خارج کردی
رنگپور (نامہ نگار) چیف الیکشن کمشنر نے حلقہ پی پی 42 سے ہارنے والے امیدوار ملک خدا بخش ٹوانہ کی درخواست خارج کردی۔ ملک خدا بخش ٹوانہ نے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے حلقہ پی پی 42 ملک محمد وارث کلو کے خلاف الیکشن ٹربیونل فیصل آباد میں دھاندلی پر عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اسلام آباد میں تبدیلی عدالت کے لئے درخواست دی تھی جو الیکشن کمیشن نے خارج کردی ہے۔