پیمرا کا اجلاس 27 مئی کو طلب تمام ارکان کو شرکت کی دعوت
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + اثناء نیوز) پیمرا اتھارٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔ پیمرا اتھارٹی کے تمام ممبران کو شرکت کی دعوت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس بلانے کا فیصلہ وزارت قانون کی رائے آنے کے بعد کیا گیا‘ اجلاس میں کراچی کونسل آف کمپلینٹ اور جیو کے کیس پر وزارت قانون کی رائے پر غور ہو گا۔ اجلاس میں دیگر ٹی وی چینلز کو جاری شوکاز نوٹس‘ پرائیویٹ ارکان کو جاری شوکاز نوٹس پر بھی غور کیا جائے گا۔