• news

پاکستان، ایران برادرانہ تعلقات کوئی ختم نہیں کرسکتا: ایرانی قونصلر جنرل

ٹھٹہ ( نوائے وقت رپورٹ)  ٹھٹہ کے گائوں یوسف فیروزانی  میں ایران کے تعاون سے30 بستروں  پر مشتمل ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ تقریب میں رکن سندھ اسمبلی اویس مظفر  اور ایرانی قونصل  جنرل ڈاکٹر مہدی سبحانی نے شرکت کی۔ اویس مظفر نے بتایا کہ ہسپتال کی تعمیر 11کروڑ روپے کی لاگت کی جائے گی۔ رقم ایرانی حکومت فراہم کررہی ہے۔ ایرانی حکومت علاقے میں3 ہزار بچوں کی تعلیم کیلئے سکولز بھی تعمیر کرائے گی۔ ایرانی قونصلر جنرل مہدی سبحانی نے کہا کہ ایران  اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں جنہیں کوئی ختم نہیں کرسکتا۔ ایرانی حکومت کا تعلیم اور پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے پاکستانی حکومت کے س    اتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن