• news

معزول تھائی وزیراعظم گرفتار‘ فوج نے 155 سیاسی رہنمائوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی لگا دی

بینکاک(ایجنسیاں)تھائی لینڈ کے آرمی چیف جنرل پرایت چان اوچانے نے خود کو عبوری وزیر اعظم بنانے کا اعلان کر دیا، آرمی چیف نے معزول عبوری وزیراعظم سینئر عہدیداروں کا اجلاس طلب کر لیا، ادھر معزول حکومت کی حمایت میں مظاہرے جاری ہیں۔ فوج نے مظاہرین کو احتجاج بند کرکے گھروں کو جانے کا حکم دے دیا ہے، تفصیلات کے مطابق ملک میں مارشل لا لگانے کے دور روز بعد فوج نے عبور حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ تھائی آرمی چیف نے عبوری وزیر اعظم کو معزول کر کے قائم مقام وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ اس سے قبل تھائی لینڈ میں فوجی بغاوت کے ایک روز بعد فوج نے معزول وزیر اعظم ینگ لک شنا واتر اسمیت100سیاستدانوں کو بنکاک میں ایک فوجی مرکز میں طلب کر لیا، اور بعد میں معزول وزیر اعظم شینا وترا کو گرفتار کر لیا، سابق خاتون وزیر اعظم کی بہن اور بہنوئی کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فوج نے 155معروف سیاست دانوں اور کارکنان پر بغیر اجازت ملک سے باہر جانے کی پابندی عائد کر دی، امریکہ سمیت دنیا کے متعدد ممالک نے تھائی لینڈ میں فوجی بغاوت اور فوج کے حکومت سنبھالنے کی مذمت کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بغاوت کاکوئی جواز نہیں تھا اور امریکہ کی جانب سے دی جانے والی دس ارب ڈالر کی امداد کو روکا جا سکتا ہے۔ فرانس اور جرمنی نے بھی فوجی بغاوت کی مذمت کی ہے اور اقوام متحدہ نے اس اقدام پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن