سکیورٹی فورسز صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے تیار ہیں: افغان وزیر داخلہ
کابل (این این آئی) افغانستان کے وزیر داخلہ عمر دائودزئی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے مکمل تیار ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے الزام لگایا کہ عسکریت پسندوں کو پڑوسی ممالک کی جانب سے موسم سرما کے دوران تربیت دینے کے بعد اب انھیں موسم گرم ہونے پرافغانستان میں داخل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک سے مسلح افرادکے افغانستان میں داخلے سے صدارتی انتخابات کے موقع پر سلامتی کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے تاہم افغان فورسز نے جس طرح انتخابات کے پہلے مرحلے کے موقع پر طالبان کے حملوں کو ناکام بنایا اب بھی طالبان سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں۔ 14 جون کو رن آف الیکشن ہوگا جس میں عبداللہ عبداللہ اور ڈاکٹر اشرف غنی کے مابین کانٹے دارمقابلے کی توقع ہے۔