• news

این اے 192 رحیم یار خان: ووٹوں کی د وبارہ گنتی کا حکم معطل کرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے رحیم یار خان کے حلقہ این اے 192 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق مقدمہ کی سماعت میں پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوارخواجہ غلام رسول کوریج گان کی جانب سے الیکشن ٹربیونل کے دوبارہ ووٹوں کی 27مئی تک گنتی کرانے کے حکم کو معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی جبکہ دائر اپیل سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے مزید سماعت جون کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔ جمعہ کو جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس اقبال حمید الرحمن پر مشتمل تین رکنی بنچ نے خواجہ غلام رسول کوریج گان بنام مخدوم سید احمد عالم انور، اپیل کی سماعت کی تو غلام رسول کے وکیل فاروق ایچ نائک نے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ 2013ء کے انتخابات میں میرے موکل نے کامیابی حاصل کی جس کے خلاف دوسرے نمبر پر آنے والے مخالف امیدوارمخدوم سید احمد عالم انور نے ان کے موکل کی کامیابی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا جس پر ٹربیونل نے حلقہ میں 27 مئی تک ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا جس کے خلاف میرے موکل نے لاہور ہائی کورٹ میں ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل کی جو مسترد کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن