• news

وزیر اعظم بھی پولیو کے قطرے پی کر بھارت جائینگے؟بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ لینا ضروری ہے

جیکب آباد(این این آئی) وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف بھی شاید 64سال کی عمر میں 26مئی کو پولیو کے قطرے پئیں گے۔ مودی کی دعوت پر انکی حلف برادری کی تقریب میں شرکت کیلئے وہ بھارت جائیں گے اور بیرون ملک سفر کرنیوالے ہر پاکستانی کو پولیو کے قطرے پینے پڑھیں گے چاہئے وہ 5سال کے ہو یا 64سال کے پولیو کے قطرے ان کو ضرور پینے پڑیں گے اور سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد ہی وہ بھارت کا سفر کرسکتے ہیں۔ 26مئی کو وزیر اعظم دو روزہ دورے پر بھارت جارہے ہیں اور انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت کوتو قبول کرلیا ہے اب دیکھا جائے کہ وہ پولیو کے قطرے پیتے ہیں یا نہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن