شاہد آفریدی، عمراکمل نے فکسنگ کی پیشکش ٹھکرا دی تھی
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی میڈیا نے کہا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز کے دوران شاہد آفریدی اور عمراکمل کو میچ فکسنگ کی پیشکش ہوئی تھی۔ شاہد آفریدی اور عمر اکمل نے فکسنگ پیشکش کو فوری طور پر ٹھکرا دیا تھا۔ دونوں کھلاڑیوں کو 2012ء میں عرب امارات میں پاک بھارت انگلینڈ سیریز میں پیشکش ہوئی۔ آفریدی اور عمراکمل کو الگ الگ پیشکشیں ہوئیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے فکسنگ پیشکشوں سے مینجمنٹ اور اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کر دیا تھا۔