• news

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کینیڈا کے تین روزہ دورے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (آن لائن)چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کینیڈا کے دورے کے بعد واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔اپنے تین روزہ دورے کے دوران  انہوں نے مختلف  وکلاء تنظیموں سے ملاقاتیں کیں اور خطاب بھی کیا۔جاری پریس ریلیز کے مطابق کینیڈین حکومت کے دعوت پر چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ملک کا تین روزہ دورہ کیا ۔دورے کا مقصد ورکنگ پارٹی میڈیشن (دی مالٹا پراسیس )کی سرگرمیوں کو آگے بڑھانا تھا ۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی اس پارٹی کے شریک چیئرمین  ہیں ، دورے کے دوران چیف جسٹس نے  کینیڈین ہم منصب بیورلیمیکلاچلن سے بھی ملاقات کی  اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن